کراچی : رینجرز کی کارروائی ، لیاوری گینگ وار کا سر براہ عزیر بلوچ گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جنوری 2016 11:14

کراچی : رینجرز کی کارروائی ، لیاوری گینگ وار کا سر براہ عزیر بلوچ گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) : رینجرز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیربلوچ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز نے بتایا کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو کراچی میں داخل ہوتے ہوئے مضافاتی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔عزیر بلوچ ارشد پپو قتل کیس سمیت دہشتگردی، قتل اوربھتہ خوری کے 20 سے زائدمقدمات میں مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 37 سالہ عزیر بلوچ کو لیاری میں پیپلزپارٹی کا سیاسی نمائندہ تصور کیا جاتا ہے۔ عزیع بلوچ پیپلز پارٹی امن کمیٹی کا سر براہ بھی تھا، جبکہ ملزم کے پاکستان پیپلزپارٹی کے کئی رہنماؤں سے بھی قریبی تعلقات بھی تھے۔ترجمان رینجرز نے مزید کہا کہ عزیر بلوچ خالد شہنشاہ سے متعلق اہم انکشافات کر سکتا ہے، خالد شہنشاہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ تھے جنہیں بعد ازاں قتل کر دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد پولیس اور رینجرز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اورلیاری میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

متعلقہ عنوان :