خورشید شاہ حکومت سے فوائد حاصل کرنے کی اسمبلی میں وضاحت پیش کریں،وفاقی وزراء پیپلز پارٹی کے خلاف ثبوت سامنے لائیں ، مسلم لیگ( ن) کے اراکین نے پیپلز پارٹی کے دور میں جو فوائد اٹھائے ہیں ان کو بھی سامنے لایا جائے گا،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 30 جنوری 2016 00:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے حکومت سے فوائد حاصل کرنے کے بارے میں پوچھا جائے گا اور کہا جائے کہ وہ اسمبلی میں آکر اپنی وضاحت پیش کریں،وفاقی وزراء کے پاس پیپلز پارٹی کے خلاف ثبوت چھپانے کا کوئی اور اخلاقی جواز نہیں ہے ، مسلم لیگ ن کے اراکین نے پیپلز پارٹی کے دور میں جو فوائد اٹھائے ہیں ان کو بھی سامنے لایا جائے گا۔

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی گفتگو کررہے تھے ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پرانے لیڈر ہیں ۔ ہم ان کے خلاف تمام الزامات کے ثبوت چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رانا تنویر نے تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران جو باتیں کیں وہ بھی سامنے لائی جانی چاہئیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ خورشید شاہ کے بھائی کی مدت ملازمت بڑھانے کا اختیار رانا تنویر کے پاس نہیں اگروفاقی وزراء کے پاس سید خورشید شاہ کے حکومت سے فوائد حاصل کرنے کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ۔

وفاقی وزراء کے پاس اخلاقی و قانونی طور پر ثبوت چھپانے کا کوئی جواز نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اراکین نے پیپلز پارٹی کے دور میں جو فوائد اٹھائے ان کو بھی سامنے لایا جانا چاہیے ۔