وزیر اعظم کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور خورشید شاہ کے بیان پر کوئی بات نہیں ہوئی ، ذرائع،اجلاس اہم قومی امور کے ایجنڈے پر مشتمل تھا اور وہی باتیں کی گئیں، ذرائع

ہفتہ 30 جنوری 2016 00:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29جنوری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان بیان بازی کا کوئی معاملہ زیر غور نہیں آیا بلکہ اہم قومی امور پر بات چیت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیانات کا کوئی معاملہ ہر گز زیر غور نہیں آیا کیونکہ اجلاس میں قومی معاملے پر تھا اور بیانات کا معاملہ سیاسی تھا اس لئے اس پر کوئی بات نہیں کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر مشاہد اللہ کو بھی اجلاس میں بلایا گیا جنہوں نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر پیش کیا ۔ اجلاس میں کراچی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔