آفاق فورم کے تحت پرنسپل کنونشن کل ہوگا

جمعہ 29 جنوری 2016 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) آفاق فورم کراچی ایسٹ کے تحت پرنسپل کنونشن کل بروز ہفتہ صبح 10 بجے لالہ زار بینکوئٹ نیپا چورنگی گلشن اقبال کراچی میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

پرنسپل کنونشن میں ایک ہزار اسکولوں کے پرنسپل شرکت کریں گے اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرنسپل حضرات میں خصوصی ایوارڈ بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ پرنسپل کنونشن سے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر تعلیم اور ٹرینر شاہد وارثی اور آفاق فورم کراچی ایسٹ کے ریجنل ڈائریکٹر محمد اطہر پاشا اور سیکریٹری محمود الحق صدیقی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :