اٹک،شیخ اجمل محمود کی اہلیہ اور ان کے بہنوئی ڈاکٹر اشرف بٹ کیخلاف جعل سازی کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست

جمعہ 29 جنوری 2016 22:39

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت شیخ آفتا ب احمد کے چچا زاد بھائی شیخ اجمل محمود کی اہلیہ اور ان کے بہنوئی ڈاکٹر اشرف بٹ کیخلاف ضلع کو نسل اٹک کی مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کے عملے کی ملی بھگت سے بلدیہ اٹک اور بلدیہ حضرو سے اپنے ووٹ غیر قانونی طور پر ٹرانفر کرانے کیخلاف چیئر مین یونین کو نسل سرگ سالار اورحمید نے ماڈل پو لیس سٹیشن اٹک سٹی میں جعل سازی کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کو نسل اٹک کی مخصوص نشستوں کے لئے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے ٹیکنو کریٹ ڈاکٹر اشرف بٹ نے کاغذات جمع کرائے ان کے تجویز کنندہ چیئرمین یونین کو نسل ملک مالا انجنیئرطا رق محمود خان اور تائید کنندہ چیئرمین یونین کو نسل خطیب اختر خان ہیں ۔

(جاری ہے)

دلچسپ امر یہ ہے کہ ڈاکٹر محمد اشرف بٹ کا ووٹ نمبر 529 ،واڈنمبر 2 ،محلہ مسلم گنج بلدیہ حضرو میں درج ہے ۔

جب کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کے عملے کی ملی بھگت سے جعلی ووٹ نمبر321نرتو پہ حضرو کا سر ٹیفیکیٹ حاصل کیا جس کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں نہیں ۔ اور اسی طرح وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد کے چچا زاد بھائی شیخ اجمل محمود جن کی رہا ئش k بلاک واڈ نمبر10 بلدیہ اٹک میں ہے اور ان کی اہلیہ کنیز فاطمہ جو کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ضلع اٹک کی مخصوص نشستوں پر امیداوار ہیں ان کے کاغذات نامزدگی پر چیئرمین یو نین کو نسل ویسہ شوکت زمان خان تجویز کنندہ اور چیئر مین یو نین کونسل شمس آباد محمد سعید اعوان تائید کنندہ ہیں ۔

جب کہ کنیز فاطمہ کا ووٹ نمبر43 واڈ نمبر10 بلدیہ اٹک میں درج ہے انہیں نے الیکشن کمیشن کے عملے کی ملی بھگت سے ساماں گاؤں یو نین کونسل شمس آباد کا جعلی سرٹیفیکیٹ جس کاریکارڈ الیکشن کمیشن میں نہیں ہے ۔ اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ لگا یا قانو ن کے مطابق بلدیہ کا ووٹر ضلع کو نسل کی مخصوص نشست پر حصہ نہیں لے سکتا،اس دھوکہ دہی ،فراڈ اور جعل سازی سے جعلی ووٹر سر ٹیفیکیٹ اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ لگانے پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ کے خلاف چیئر مین یو نین کو نسل حمید جمریز خان اور کنیز فاطمہ زوجہ شیخ اجمل محمود کے خلاف چیئر مین یو نین کونسل سرگ سالار سردار وسیم امتیاز خان نے جعل سازی کے مقدمہ کے اندراج کے لئے ایس ایچ او ماڈل پو لیس سٹیشن اٹک سٹی کو الگ الگ درخواستیں دی ہیں جن پر اے ایس آئی محمد عارف نے ای ٹیگ نمبر لگا کر قانو نی کاروائی کاعمل شروع کر دیا ہے دریں اثناء بلدیہ اٹک کے واڈنمبر4سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر شکست کھا جانے والے شیخ محمود الہی نے بھی اپنا ووٹ ٹرانسفر کر اکر ضلع اٹک کی مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کر ائے ہیں ان کے خلاف بھی درخواست زیر غور ہے جب کہ ان کی اہلیہ بلدیہ اٹک سے مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن) کی امید وار اور ان کے بھائی شیخ ظہور الہی بلدیہ اٹک کے کو نسلر ہیں ۔