رانا تنور اور چوہدری نثار ’’مک مکاؤ ‘‘کے ثبوت دیں ورنہ انکے خلاف عدالت جائیں گے ‘کر پشن کی بانی (ن) لیگ آج ہم پر کرپشن کا الزام لگا رہی ہے ،پیپلزپارٹی ہر وقت احتساب کیلئے تیار ہے،سندھ کی طرح پنجاب میں کرپٹ لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے‘پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں جلد پارٹی کی تنظیم نو شروع کررہی ہے

پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹر ی اطلا عات قمر زمان کائرہ کا اسد منیر بھٹی کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 29 جنوری 2016 22:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹر ی اطلا عات اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء رانا تنور حسین اور چوہدری نثار علی خان کو ’’مک مکاؤ ‘‘کے ثبوت پیش کر نے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں وزراء سید خورشید پر لگائے الزامات کے ثبوت پیش کیے جائیں ورنہ انکے عدالت میں جائیں گے‘(ن) لیگ خود کر پشن کے بانی ہے اور آج ہم پر کرپشن کا الزام لگا رہے ہیں ‘پیپلزپارٹی ہر وقت احتساب کیلئے تیار ہے،سندھ کی طرح پنجاب میں کرپٹ لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

وہ لاہور پریس کلب میں سینئر صحافی اسد منیر بھٹی مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر شہباز میاں،آئی اے رحمن خوشید احمد خان ،پی پی رہنما نوید چوہدری سمیت دیگر سینئر صحافیوں نے ریفرنس سے خطاب کیا،قمر الزامان کائرہ نے مزید کہا بھٹو کے فلسفے کو زند کرنے کی ضرورت ہے آج بھی پیپلزپارٹی کے جیالے پنجاب کے ہر گلی کوچے میں موجود ہیں مگر پارٹی میں ان کو عزت نہ ملنے کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہیں ،پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں بہت جلد ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم نو شروع کررہی ہے ،لاہور پریس کلب کے صدر شہباز میاں نے کہا کہ اسد منیر بھٹی خوددار انسان تھے،انہیں معلوم تھا وہ جن موذی امراض میں مبتلا تھے مگر انہوں نے اس کا ذکر نہیں کیا وہ نہیں چاہتے تھے کہ وہ دوسرے کو اس تکلیف کے بارے بتا کر پریشان کریں ۔

(جاری ہے)

اسدمنیر بھٹی نے شہری آزادی،جمہوریت اور محرمیوں کے خلاف تحریک چلائی،انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر انہوں نے نظریات پر سمجھوتہ نہیں کیا ۔اگروہ چاہتے تو کروڑوں روپے کی جائیداد چھوڑ کر جاتے انہیں مختلف ادوار میں مالی طور پر فائدے اٹھانے کی آفرز ہوئیں لیکن انہوں نے تمام پیش کش ٹھکر ا کر اپنے مشن کو جاری رکھا ۔وہ اپنے نقطہ نظر پر کھڑے رہے ،اسد منیر بھٹی دلوں میں زندہ ہیں ان کی فیملیز کو کسی قسم کی کوئی تقلیف نہیں ہونے دینگے۔ہمیں افسوس ہے کہ اسدمنیر جیسے صحافی قربانیا ں دے رہے ہیں تاہم پیراشوت کے زریعے آنے والے اینکرپرسن اس کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔