زیارت ،بارش اور برفباری کا سلسلہ شر وع،سیاحوں نے وادی کا رخ کرلیا

جمعہ 29 جنوری 2016 22:26

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) وادی زیارت میں کافی عرصے سے بارشوں اور برفباری کے نہ ہونے کے بعد وادی میں اچانک جمعہ کی صبح سے برفباری کا سلسلہ شر و ع ہوا برفباری کے شروع ہوتے ہی وادی میں ہر شے نے سفیدی اوڑھ لی جس سے وادی کی خوبصورتی میں اضافہ ہونے لگا شدید برفباری کے ساتھ سرد ی کی شد ت بھی بڑھنے لگی اور بجلی جس کی پہلے بھی ضلع میں بدترین لوڈشیڈنگ کا راج قائم تھا لیکن وادی میں بارش اور برفباری کے ساتھ ہی رات دس بجے سے دو پہر بارہ بجے تک بجلی مکمل طور پر غائب رہی شدید سردی میں گیس پریشر کا نہ ہونابھی کسی المیہ سے کم نہیں ہے گیس پریشر میں شدید کمی سے اہلیان زیا ر ت ٹھٹر کر رہ گئے خاص کر خواتین کو امور خانہ داری سرانجام دینے میں شدید مشکلات درپیش رہی ۔

(جاری ہے)

برفباری کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی جاری تھا جس کی و جہ سے بعض مقامات پر برف پگھل رہی ہے زیارت مین روڈ کو بلڈوزر کے ذریعے ٹریفک کے لئے صاف کردیا ۔سیاحوں نے بھی برف باری سے لطف اند و ز ہونے کے لئے وادی کا رخ کر لیا اور وادی کے مختلف علاقوں میں سیاحوں نے اپنی ڈھیرے جما رکھے ہیں لیکن بدقسمتی سے وادی زیارت جیسا پر فضاء اور صحت افزء مقام جس میں ہر وقت سیاحوں کا بے پنا ہ رش رہتا ہے لیکن اب وادی میں سہولیات کی عدم موجودگی اور حکومتی عدم دلچسپی کی وجہ سے سیاحوں نے بھی وادی آنا چھوڑ دیا ہے اور جتنے بھی سیاح آتے ہیں وہ پھر مایوسی کے ساتھ واپس لوٹ جاتے ہیں ۔

سیاحوں کے لئے نہ کوئی ریسٹ ہاوس موجود ہے اورنہ ہی کوئی پارک موجو دہے اور نہ ہی سیاحوں کی تفریح کے لئے کوئی اور سرگرمی موجود ہے بس سیاح وادی آکر قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے بعد واپس چلے جاتے ہیں لیکن اکثر سیاح زیارت میں حکومتی عدم دل چسپی کی وجہ سے مایوس ہو رہے ہیں وادی میں باقی تمام دوسرے مشکلات کے علاوہ جب سیاح وا د ی آتے ہیں تو نہ گیس موجود ہوتی ہے اور نہ ہی بجلی جس سے شدید سردی میں سیاحوں کو رات انتہائی اذیت میں گزارنا پڑتی ہیں۔حکومت کو چائے کہ وہ ضلع میں گیس پریشر فوری بحال کریں اور وادی کو بجلی لوڈشیڈنگ سے بھی نجات دلائی جائے تاکہ یہاں کے عوام اور سیاحوں کو شدید سردی میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :