زیارت احمدون گوگی میں پانچ روز سے بجلی غائب ۔ پانی کی شدید قلت عوام کومشکلات

پانی کی شدید قلت کے باعث مکین ذہنی کوفت کا شکار سخت احتجاج روڈ بلاک کی دھمکی دیدی

جمعہ 29 جنوری 2016 22:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) زیارت احمدون گوگی ‘ چونگی وسیع علاقے میں بجلی کی فراہمی پانچ روز سے معطل علاقہ مکین ذہنی کوفت کا شکار تفصیلات کے مطابق زیارت کے وسیع علاقے کلی احمدون کلی گوگی چونگی کالا چینہ ‘پیتاؤ‘سخوبی ودیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی پانچ روز سے بند ہے علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے علاقہ مکینوں نے واپڈا کی عوام دشمنی کے خلاف سخت احتجاج اور روڈ بلاک کی دھمکی دی ہے انہوں نے کہا کہ واپڈا نے عوام دشمنی کرکے اتنی وسیع علاقے کی بجلی کی فراہمی بند کردی ہے انہوں نے کہا کہ علاقے میں اگر جن لوگوں نے بل جمع نہیں کیے گئے تو ان کی بجلی کاٹ دیئے جائیں چند لوگوں کی سزا ہزاروں کی آبادی کو دینا عوام دشمنی ہے انہوں نے کیسکو کے اعلیٰ حکام چیف کیسکو اور دیگر اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ علاقے کی بجلی فراہمی کو یقینی بنائے اور اس معاملے کی نوٹس لیتے ہوئے ڈویژن سطحے پر واپڈا اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے جنہوں نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہزاروں کی آبادی پر مشتمل علاقے کا ساتھ عوام دشمنی کرتے ہوئے ذاتی مفادات کو ترجیح دی جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔