پنجاب اسمبلی کااجلاس بلانے کیلئے حکومت پر دباؤڈالنے والی اپوزیشن کی اجلاس میں عدم دلچسپی

جمعہ 29 جنوری 2016 22:23

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی کااجلاس بلانے کیلئے حکومت پر دباؤڈالنے والی اپوزیشن نے خود اجلاس میں کوئی خاص دلچسپی نہ دکھائی ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے پہلے روز اپوزیشن اراکین اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے خلاف ایوان میں شور شرابہ کرنے کے بعد واک آؤٹ کر گئے اور کافی دیر تک واپس نہ آئے ۔ دوبارہ ایوان میں آمد کے بعد اپوزیشن کی تعداد مزید کم ہو گئی اور ایوان میں موجود اراکین نے بھی اجلاس کی کارروائی میں کوئی خاص دلچسپی نہ دکھائی ۔