پٹرول ایجنسی میں آگ لگ گئی ، ریسکیو ٹیموں نے قابو پالیا

جمعہ 29 جنوری 2016 22:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ ہربنس پورمیں ہڈیال ہاؤس کے قریب ایک پٹرول ایجنسی میں آگ لگ گئی ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ہڈیال ہاؤس کے قریب ایک پٹرول ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی اور اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سے دوسری قریبی دوکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔