تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے دہشت گردی کو شکست نہیں دی جاسکتی، طلباء کو نفسیاتی دباؤ کا شکار کیا جا رہا ہے‘ شاہ محمود قریشی

دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جانا چاہیے‘ میاں عامر محمود سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 29 جنوری 2016 22:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے دہشت گردی کو شکست نہیں دی جاسکتی بلکہ طلباء کو نفسیاتی دباؤ کا شکار کیا جا رہا ہے ، دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

سابق ضلع ناظم میاں عامر محمود سے ان کے والد میاں ظہور الحق کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پی آئی اے کو موجودہ حالت میں نجکاری کی طرف لیکر جانے سے زیادہ نقصان ہوگا۔

حکومت کو پی آئی اے کے خسارے کی وجوہات کو قومی اسمبلی میں پیش کرنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے طلبا ء کو نفسیاتی طور پر دبا ؤکا شکار کیا جارہا ہے۔حکومت کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی جبکہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :