بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں نامعلوم مسلح افراد کی کلینک پر فائرنگ دو افراد جاں بحق دو زخمی

جمعہ 29 جنوری 2016 22:18

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں نامعلوم مسلح افراد کی کلینک پر فائرنگ دو افراد جاں بحق دو زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات کو بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں قندھاری روڈ پر واقعہ کلینک پر نامعلوم مسلح فراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حیات ولد عبدالمنان اور نصر الدین ولد فدا محمد موقع پر جاں بحق ہوگئے فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے تاہم ان کے نام فوری طورپر معلوم نہ ہوسکے ۔ لیویز نے ہلاک ہونے اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچا دیا ہے جہاں پر لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کردیا لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :