سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے عملے کا ایس ایچ او سمیت تین مقامی پولیس اہلکاروں پر تشدد، سیکڑوں افراد کا ٹول پلازہ کا گھیراؤ

فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار اور پولیس نے ایک دوسرے پر بندوقیں تان لی، ایس ایس پی ملیر بھاری نفری سمیت پہنچ گئے، عملہ فرار، کئی گھنٹے تک ٹول پلازہ فری ٹیکس بن گیا

جمعہ 29 جنوری 2016 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے عملے کا ایس ایچ او سمیت تین مقامی پولیس اہلکاروں پر تشدد، سیکڑوں افراد کا ٹول پلازہ کا گھیراؤ، فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار اور پولیس نے ایک دوسرے پر بندوقیں تان لی، ایس ایس پی ملیر بھاری نفری سمیت پہنچ گئے، عملہ فرار، کئی گھنٹے تک ٹول پلازہ فری ٹیکس بن گیا، عملے کے تشدد کے خلاف علاقہ مکین ایم پی اے ساجد جوکھیو، یوسی چیئرمین اور وائیس چیئرمین سمیت گڈاپ تھانے پر احتجاج،دھرنہ، سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے دونوں اطراف مقامی افراد سے جبری ٹیکس اور انکار پر ٹار چر سیل میں تشدد کیا جا تا ہے حکومت غنڈہ عناصر پر مشتمل ٹول ٹیکس انتظامیا کے خلاف کارروائی کرے: تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے عملے کی جانب سے قریبی مقامی افراد اور سابق ایس ایچ او گڈاپ خان نواز سمیت پولیس اہلکاروں کی گاڑی سے جبری ٹیکس وصولی کے دوران تلخ کلامی کے بعد مصلح عملے نے مقامی افراد اور پولیس اہلکاروں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اطلاع ملتے ہی دنبہ گوٹھ ودیگر قریبی علاقوں سے سیکڑوں کی تعداد میں لوگ لاٹھیاں اور کہاڑیاں لیکر ٹول پلازہ پہنچے اور عملے کو گھیرنے کی کوشش کی عملہ جان بچا کر ٹول پلازہ کو خالی کر کے فرار ہو گیا، اسی دوران ٹول ٹیکس کی انتظامیہ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کو طلب کر لیا جبکہ وہاں موجود پولیس اہلکاروں اور ایف سی اہلکاروں نے ایک دوسرے پر بندوقیں تان لی، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار موقع پر پہنچ گئے جو صلح کرانے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے، رات دیر تک ٹول پلازہ ٹیکس فری رہا، عوامی احتجاج کے باعث ایم پی اے ساجد جوکھیو، یونین کاؤنسل کونکر کے چیئرمین آدم گبول، وائیس چیئرمین ذوالفقار پالاری پہنچ گئے، بعد ازاں تشدد کرنے والے کی گرفتاری کے لیئے مقامی لوگوں نے گڈاپ تھانے کا گھیراؤ کیا، اس حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم سے دونوں اطراف ٹیکس وصولی کی جاتی ہے جو مقامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے انکار پر نہ صرف تشدد کیا جاتا ہے عملے کی جانب سے بنائے ہوئے ٹارچر سیل میں لے جا کر اذیتیں بھی دی جاتی ہیں، مقامی لوگوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ اگر ٹول ٹیکس پر مقرر مصلح غنڈہ افراد کو گرفتار کر کے مقامی افراد پر مسلط ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو سپر ہائی وے پر دھرنہ دیکر مکمل طور پر بند کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :