گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ سراج نعیم کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

جمعہ 29 جنوری 2016 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ سراج نعیم نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ڈائریکٹر جنرل نیب نے گورنر سندھ کو اپنے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اور بتایا کہ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف تفتیشی عمل جاری ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر صوبہ میں تیز رفتار ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن میں ملوث افسران اور دیگر افراد کے خلاف کاروائی ضرور کی جانی چاہئے تاکہ معاشرے کو کرپشن کے ناسور سے نجات دلائی جاسکے ۔