جاپان کے سفیر کی وزیراعلیٰ سندھ سے الوداعی ملاقات

جمعہ 29 جنوری 2016 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) جاپان کے سبکدوش ہونے والے سفیر ہیرو شی اینو ماتا نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے اپنی الوداعی ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں جاپانی سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا ان کا پاکستان میں تعیناتی کے دوران مکمل تعاون پر شکریہ ادا کیا جاپانی سفیر نے پاکستان میں اپنی تعیناتی کی مدت پوری کرلی اور آج انکی وزیراعلیٰ سندھ سے الوداعی ملاقات تھی۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ صوبے میں جاپانی سرمایہ کاری میں تعاون پر جاپانی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور انکی خدمات کو سرا ہا اور انکے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :