وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کاروائیاں،18بھکا ریو ں سمیت 21ملزمان گرفتار ،منشیات واسلحہ برآمد،مقدمات درج

جمعہ 29 جنوری 2016 21:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف مختلف کا رروائیوں کے دوران18بھکا ریو ں سمیت 21ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سیچرس ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران18 بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 9/10 بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہشمس کا لو نی پولیس نے دوران گشت ملزم ثنا اﷲ کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت ملزم نا صر اقبال کو گرفتار کرکے اس سے 230گر ام چرس بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے عدالتی مفرور گلزار احمد ولد ریا ض کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :