خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبہ کا آغاز
جمعہ 29 جنوری 2016 21:47
راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ زراعت پنجاب نے سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبہ 2015-16 کے تحت ویجیٹیبل پروسسینگ مشینری کی فراہمی کا آغاز کیا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت ہر ضلع میں ایک ویجیٹیبل پرو سسینگ مشین فراہم کی جائے گی۔ ٹماٹو پلپر اور ڈی ہائیڈریٹر کیلئے ایسے کاشتکار / مزارعین درخواست دینے کے اہل ہیں جنہوں نے کم از کم 10 ایکڑ پر ٹماٹر یا 10 ایکڑ پر لہسن / پیاز / مرچ کاشت کی ہو۔
متعلقہ ضلع میں زراعت سے منسلک بزنس مین بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ جبکہ ہر خاندان سے صرف ایک فرد درخواست دینے کا اہل ہے اور خاندان کی تصدیق نادرا ریکارڈ کے مطابق کی جائے گی۔ جبکہ درخواست دہندہ کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس نے پہلے کبھی مرکزی / صوبائی سطح پر اس سہولت سے فائدہ حاصل نہ کیا ہو۔(جاری ہے)
اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز اور ان کی فیملی، گریڈ 17 اور اوپر کے سرکاری افسران، محکمہ مال و زراعت کے تمام ملازمین درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔
مشینری کی فراہمی بذریعہ قرعہ اندازی متعلقہ ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر کی زیر نگرانی درخواست دہندگان کی موجودگی میں ہوگی۔ خواہشمند حضرات درخواست فارم متعلقہ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) کے دفتر سے مفت حاصل کریں یا محکمہ زراعت کی ویب سائٹ www.ext.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کریں جبکہ مکمل اور تصدیق شدہ درخواستیں متعلقہ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) کے دفتر میں دستی یا بذریعہ ڈاک 31 جنوری 2016 تک جمع کروائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.