چوہدری نثار 3دہائیوں سے قومی مفاد کی سیاست کر رہے ہیں‘کرپٹ مافیا کے کڑے احتساب نے حکومت مخالفین اور کرپٹ عناصر کی چیخیں نکال دی ہیں ‘ وزیر داخلہ نے پہاڑ جیسے مسائل حل کرکے وہ نتائج حاصل کئے جو گذشتہ تیس برسوں میں نہیں حاصل ہوئے

پارلیمانی سیکرٹری کیبنٹ و اسٹیبلشمنٹ راجہ جاوید اخلاص کا بیان

جمعہ 29 جنوری 2016 21:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری کیبنٹ و اسٹیبلشمنٹ راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ تین دہائیوں سے چوہدری نثار علی خان قومی سیاست کا محور ہیں جن کی زندگی قانون کی حکمرانی ، اصول پسندی اور کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام سے عبارت ہے، انہوں نے اداروں کو سیاست سے پاک کرنے اور حق سچ کا ساتھ دینے کا عزم کر رکھا ہے، کوئی سازش یا دھونس دھمکی انہیں ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور اقتدار میں وفاقی وزیر داخلہ نے پہاڑ جیسے مسائل جن میں دہشت گردی ، ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ مافیا ، لینڈ مافیا، اغوابرائے تاوان کے جن کو قابو میں کیا ،کرپشن مافیا کے خلاف کاروائی آپریشن کے خلاف ہر مخالف کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور صوبہ سند ھ اور خیبر پختونخواہ کی مخالف کے باوجود وہ نتائج حاصل کئے جو گذشتہ تیس برسوں میں حاصل نہیں کئے جا سکے۔

(جاری ہے)

راجہ جاوید اخلاص نے کہاکہ کرپٹ مافیا کے کڑے احتساب نے حکومت مخالفین اور کرپٹ عناصر کی چیخیں نکال دی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر پیپلز پارٹی کی قیادت محب وطن ہے تو وہ موجودہ حالات و واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے ذاتی اور گروہی مفادات سے بلا تر ہو کر ایسی سیاست کریں جن سے ملک و قوم کا بھلا ہو نہ کہ ان کے ذاتی ایجنڈے کی تسکین ہو ۔

متعلقہ عنوان :