تعلیمی ادارے بند کرنا حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اسلامی یکجہتی کونسل

جمعہ 29 جنوری 2016 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) اسلامی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے صدر مفتی عبدالقادر جعفر، جنرل سیکریٹری علامہ قاری سجاد تنولی،علامہ روشن دین الراشدی، مولانا نورالرحمن رحمانی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،خیبر پختونخواں کی حکومت نے اسکول، کالج اور یونیورسٹی بند کرکے اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کی ہے، حکومت فی الفور تعلیمی ادارو ں کو کھولیں اور طلباء اور طالبات کو سیکورٹی فراہم کریں۔