الطاف حسین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے لئے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

جمعہ 29 جنوری 2016 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) لاہورہائیکورٹ فل بنچ نے متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 23فروری تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں قائم فل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

دخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھاکہ جو شخص امداد کے لئے بیرونی طاقتوں کو بلائے ، اور برملا کہے کہ انہیں آ کر ٹرینڈ کریں ، سرمایہ دیں اور ہتھیار بھی فراہم کریں جبکہ مسلح افواج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔گزشتہ روز درخواستوں پر سماعت بغیر کسی کاروائی کے 23فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔