پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی جانب سے ایک ہی انتخابی نشان استعمال کرنے کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض

جمعہ 29 جنوری 2016 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی جانب سے ایک ہی انتخابی نشان استعمال کرنے کے خلاف دائر درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھاکہ الیکشن کمیشن کے پارٹی قوانین کے مطابق ایک سیاسی جماعت ایک ہی انتخابی نشان استعمال کر سکتی ہے لیکن پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے عہدیدار بھی ایک ہی ہیں اور جبکہ پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کا انتخابی نشان تیر ہے،دونوں جماعتیں رجسٹر ہونے کے باوجود تیر کا انتخابی نشان استعمال کر رہی ہیں جو کہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

رجسٹرار افس نے درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے جبکہ دیگر فریقین کے گھروں کے مکمل ایڈرس تحریر کیے جائیں،رجسٹرار آفس نے دائر درخواست واپس کر دی۔

متعلقہ عنوان :