لاہورہائیکورٹ کے سابق جج امیر عالم خان نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک

جمعہ 29 جنوری 2016 21:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) لاہورہائیکورٹ کے سابق جج امیر عالم خان کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز پی بلاک مسجدماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن لاہور میں ادا کی گئی جس میں سپریم کورٹ اورلاہور ہائیکورٹ کے موجودہ و سابق جج صاحبان سمیت جوڈیشل افسران، لاء افسران،لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے موجودہ اور سابق صدور و دیگر عہدیداروں،سینئر وکلاء ،سیاسی و سماجی رہنماؤں، عدالت عالیہ کے افسران، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :