میلسی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ،فوڈ انسپکٹر کے چھاپے ،بھاری مقدار میں کوکا کولا کی زائد المعیاد بوتلیں برآمد

جمعہ 29 جنوری 2016 20:54

میلسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اور فوڈ انسپکٹر کے چھاپے بھاری مقدار میں کوکا کولا کی زائد المعیاد بوتلیں برآمد تفصیل کے مطابق میلسی کے شہری محمد عمران بلوچ کی نشاندہی پر گزشتہ روز ڈپٹی ڈسڑکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر احمد فراز اور فوڈ انسپکٹر نے کوٹ مظفر میں ریاض قادری کے علی ڈرنک کارنر پر چھاپہ مارا جہاں سے بھاری مقدار میں کوکا کولا کی زائد المعیاد بوتلیں برآمد کر لیں اور مقدمہ کے اندراج کے لئے میلسی کے کوکا کولا ڈسٹری بیوٹر چوہدری شرافت ،نمائندہ محمد عباس اور دوکاندار ریاض قادری کے خلاف درخواست پولیس کو دے دی دوسری کاروائی میں الرحمان ٹاؤن میں شیخ اقبال کے گودام سے شاہ تاج آئل اور فیضی نامی گھی کے اسمپیل حاصل کئے اڈا آرے واہن پر رمضان سوئیٹس سے پیپسی ،ڈیو کی زائد المعیادبوتلیں برآمد اور ملتان روڑ پر چوغطہ ڈسٹری بیوٹر کے گودام سے پولی اور پاپولر جوس کے اسمپیل حاصل کر کے کاروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :