بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کا علامتی بھوک ہڑتال کو 109دن ہوگئے

جمعہ 29 جنوری 2016 20:54

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کا علامتی بھوک ہڑتال کو 109دن ہوگئے کنٹریکٹ ملازمین کا چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کے مستقلی کے لئے تشکیل کردہ کمیٹی کا سست روی کا نوٹس لے ۔

(جاری ہے)

اور خصوصاً چیئرمین بی ڈی اے کے خلاف انکوائری ٹیم تشکیل دے کیونکہ چیئرمین بی ڈی اے انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسلسل کنٹریکٹ ملازمین کے غلط دستاویزات کو میٹنگ میں میں پیش کئے جارہے ہیں جسکی وجہ سے کنٹریکٹ ملازمین کا مسئلہ حل ہونے کے بجائے مزید تاخیر ہونے کو جا رہے ہیں کیونکہ چیئرمین بیڈی اے ملازمین کے جائز او رقانونی مطالبے کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے اورغریب کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ دو غلی پالیسی اپنائی ہوئی آل کنٹریکٹ ایمپلائز کا چیف سیکرٹری سے مطالبہ ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کے مستقلی کیلئے جو کمیٹی تشکیل کی ہے کمیٹی کے چیئرمین اور دیگر ممبران کو اس با ت کا پابند بنایا جائے کہ کنٹریکٹ ملازمی کو مستقل کرنے کیلئے کمیٹی کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :