وزیر اعظم نے سی ڈی اے میں نئی بھرتیوں پر پابندی لگادی ، وفاقی دارالحکومت میں جاری منصوبوں جلدکو مکمل کرنے کی ہدایت
بدیانت اور نااہل افسروں کی جگہ قابل افسران کو ذمہ داریاں دی جائیں ، تجاوزات کی روک تھام کے لئے میونسپل پولیس تشکیل دی جائے ،اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلی نہیں ہونی چاہیے ، سی ڈی اے تجاوزات اور غیر قانونی قبضوں کے خاتمے کے لئے جدید طریقے اختیار کرے،وزیر اعظم نواز شریف کا سی ڈی اے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب
جمعہ 29 جنوری 2016 20:09
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) وزیر اعظم نواز شریف نے سی ڈی اے میں نئی بھرتیوں پر پابندی لگاتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ، ترقیاتی منصوبوں سے اسلام آباد کا قدرتی حسن متاثر نہیں ہونا چاہیے اورنہ ہی اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلی ہونی چاہیے ، سی ڈی اے تجاوزات اور غیر قانونی قبضوں کے خاتمے کے لئے جدید طریقے اختیار کرے ۔
وہ جمعہ کو اپنی زیر صدارت سی ڈی اے کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کررہے تھے ۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری ، چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
وزیر مملکت برائے کیڈ نے وزیر اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی ۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ بدیانت اور نااہل افسروں کی جگہ قابل افسران کو ذمہ داریاں دی جائیں اور سی ڈی اے میں میونسپل پولیس تشکیل دی جائے ۔
سی ڈی اے میں بھرتیوں میں پابندی عاید کی جائے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ، ترقیاتی منصوبوں سے اسلام آباد کا قدرتی حسن متاثر نہیں ہونا چاہیے اورنہ ہی اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلی ہونی چاہیے ، سی ڈی اے تجاوزات اور غیر قانونی قبضوں کے خاتمے کے لئے جدید طریقے اختیار کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.