ترقیاتی کاموں میں سست روی برداشت نہیں کی جائیگی‘ سرکاری افسران عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں‘ گوجر گڑھی پارک ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے گوجر گڑھی کے خوبصورتی میں اضافہ ہوگا

رْکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک کمیٹی مردان کے چیئرمین افتخار علی مشوانی کی بات چیت

جمعہ 29 جنوری 2016 20:09

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) رْکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک کمیٹی مردان کے چیئرمین افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں سست روی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ سرکاری افسران عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ منصوبوں میں بے جا تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔ گوجر گڑھی پارک ایک عظیم منصوبہ ہے۔

جس سے گوجر گڑھی کے خوبصوتی میں اضافہ ہوگا۔ اور شہریوں کو تفریح کیلئے بہترین مواقع میسر ہونگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے گزشتہ روز گوجر گڑھی میں 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر گوجر گڑھی پارک کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایکسئین ایریگیشن مسلم خان، ایس ڈی او احمد خان، ایس ڈی او ٹی ایم اے ہارون خان اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے متعلقہ حکام کو زیر تعمیر منصوبے کو اپنے مقررہ وقت اور میعار کیمطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران عوامی منصوبوں میں بلا جواز تاخیر سے اجتناب کریں۔ اور کام کو جلد از جلد مکمل کریں۔ تاکہ عوام کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اور شہریوں کا بہتر سے بہتر ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :