پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت کے تبلیغ اور قیام پر پابندی عائد کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 جنوری 2016 19:48

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت کے تبلیغ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت کے تبلیغ اور قیام پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل دینے کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کی حدود میں مساجد میں خطبات انتظامیہ کی منظوری سے دینے کی پابندی عائد کرنے کیساتھ ساتھ تبلیغی جماعت پر یونیورسٹیز کی حدود میں تبلیغ کرنے اور قیام کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

جبکہ تمام یونیورسٹیز کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے دہشت گرد عناصر سے ہمدردی رکھنے والے فیکلٹی ممبران کی اطلاع فوری سیکورٹی اداروں کو دی جائے۔ سیکورٹی ادارے تمام اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے روزانہ چیک اینڈ بیلنس کریں گے۔

متعلقہ عنوان :