مسلمانوں کو دیگر مذاہب کے ساتھ مذاکرات اور برداشت کی بنیاد پر چلنا ہوگا،علامہ راغب نعیمی

جمعہ 29 جنوری 2016 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) معروف مذہبی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اسلام برداشت کے زریں اصولوں کی بنیاد پر’’امن عالم‘‘ کاخواہاں ہے۔ امریکہ میں موجود مسلمانوں کو دیگر مذاہب کے ساتھ مذاکرات اور برداشت کی بنیاد پر چلنا ہوگا۔اسلام عالمگیر مذہب ہے اور اس کے ماننے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے بروکلین نیوریارک کے مقامی ہوٹل نشیمن میں اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔الوداعی تقریب کااہتمام ناظم المصطفیــــــــــــــ اسلامک سنٹر وسربراہ جماعت اہل سنت امریکہ مولانا بشارت شاذی نے کیا۔اس موقع پر مفتی عبدالرحمن قمر، قاری عثمان، مولانا سیف النبی، صاحبزادہ محبوب رضا، قاری یونس اور مولانا شہباز چشتی ودیگر مہمانان گرامی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے مزید کہاکہ امریکہ کے مسلمانوں کی طرف سے جس محبت کا اظہار کیا گیا ہے اسے بھلا نہ پاؤں گا۔ آپ علماء نے امریکہ میں آباد پاکستانیوں کو مذہب سے جوڑے رکھا ہے۔ آپ کی خدمت ناقابل فراموش ہیں۔ یقیناً اﷲ تعالیٰــــ اس کا اجر دے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کا نظام ایسا ہے کہ جو اس میں محنت کرتا ہے اسے اس کا پورا بدلہ ملتا ہے اور اس کی کوشش رائیگاں نہیں جاتی۔

آج امریکہ میں پاکستانی مسلمان تیزی سے ترقی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اگرچہ 9/11کے بعد مسلمانوں کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑا مگر اب حالات پہلے کے مقابلے میں بہت بہتر ہوچکے ہیں۔تقریب کے میزبان ممتاز اسکالرمولانا بشارت شاذی اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہاکہ نعیمی خاندان کے حفاظت دین ،اشاعت اسلام،فروغ علم اور انسانی فلاح و بہبود کے لئے خدمات لائق تحسین اورقابل تقلید ہے۔

دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان دین اسلام اورانسانیت کے لئے نعیمی خاندان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔جامعہ نعیمیہ سے فیض یافتہ ہزاروں علماء کرام اندورنِ ملک وبیرون ممالک دعوت وتبلیغ کافریضہ سرانجا م دے ہیں۔ امید ہے کہ جامعہ نعیمیہ کا بیرون ممالک میں تبلیغی کام میں اضافہ ہوگا۔تقریب میں موجود دینی اسکالر جن میں مفتی عبدالرحمن قمر، قاری عثمان، مولانا سیف النبی، صاحبزادہ محبوب رضا، قاری یونس اور مولانا شہباز چشتی شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نعیمی خاندان کی دین کے لیے خدمات کثیر ہیں ۔ مفتی محمد حسین نعیمی کے خلوص اور ڈاکٹر سرفرا زنعیمی ؒکی شہادت نے اسلام کو نئی جہت دی ہے۔

متعلقہ عنوان :