ایف سی بلوچستان کی اوچ میں بی آر اے کے شرپسندوں کیساتھ جھڑپ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک شرپسندہلاک،ایک گرفتار،اسلحہ برآمد

مارگٹ سبی سے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں02مشتبہ افرادگرفتارکرلئے گئے ترجمان ایف سی

جمعہ 29 جنوری 2016 19:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) فرنٹیئرکوربلوچستان کی ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے اوچ میں کالعدم تنظیم بی آر اے کے شرپسندوں کے ساتھ جھڑپ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک شرپسندہلاک،ایک گرفتار،اسلحہ برآمدجبکہ کوئٹہ کے علاقے مارگٹ اور سبی سے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں02مشتبہ افرادکوگرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان نے خفیہ اطلاع پرضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے اوچ میں کالعدم تنظیم بی آر اے کے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی آر اے کا ایک شرپسند ہلاک جبکہ ایک کو گرفتارکرلیا۔ہلاک اور گرفتارشرپسندوں کے قبضے سے برآمدکیے گئے اسلحہ میں 02عددایس ایم جیز اور ہینڈ گرنیڈ زشامل ہے۔ ہلاک اورگرفتارشرپسند بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا لیڈرشپ کی ہدایت پرعلاقے میں گیس پائپ لائنوں کونقصان پہنچانے اورسیکیورٹی فورسزپر حملوں میں ملوث تھے۔ اسی طرح ایف سی اورحساس ادارے کا کوئٹہ کے علاقے مارگٹ اور سبی میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران کوئٹہ کے علاقے مارگٹ سے ایک مشتبہ شخص جبکہ سبی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں ایک مشتبہ شرپسندکو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔