نوشکی میں پریس کلب کی بندش ، صحافتی سرگرمیوں کی معطلی المیہ ہے، مولانامحمدرمضان مینگل

جمعہ 29 جنوری 2016 18:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) اہلسنت والجماعت بلوچستان کے صوبائی امیرمولانامحمدرمضان مینگل نے نوشکی میں پریس کلب کی بندش اورصحافتی سرگرمیاں کی معطلی کو المیہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے صحافی سرکار اورمختلف تنظیموں کی دباو اوروسائل کی کمی کے وجہ سے مشکلات کے شکار ہیں صحافی قلم کے ذریعے غیرجانبدارانہ انداز میں تمام مکتبہ فکرکی آواز کو میڈیاکے ذریعے ہرعام وخاص تک پہنچارہے ہیں بلوچستان میں مشکل اور کھٹن حالات میں صحافت کے شعبے سے وابسطہ لوگوں کی کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ کوئی بھی تنظیم یا سرکاری ادارہ آزادی صحافت پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرنے کی بجائے میڈیاکے نمائندوں کیساتھ تعاون اور شفقت کریں خضدار کے بعد نوشکی میں پریس کلب کی بندش اورصحافتی سرگرمیوں کی معطلی حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کی ناکامی اورعدم دلچسپی کا نتیجہ ہیں بلوچستان میں جسطرح نظریاتی سیاستدانوں کے لیے جدوجہد کرنے میں مشکلات ہیں بلکل اسطرح بلوچستان کے صحافی بھی پریشانی کے عالم میں خدمات سرانجام دیں رہے ہیں انہوں نے کہاکہ نوشکی میں صحافتی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اور صحافتی تنظیموں کو بروقت کردار ادا کرناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :