ڈیرہ بگٹی میں شدت پسندوں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک شدت پسند ہلاک

جمعہ 29 جنوری 2016 18:26

ڈیرابگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء ) ڈیرہ بگٹی میں شدت پسندوں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شدت پسند ہلاک ہو گیا ہے جبکہ ایک کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جمہ کے روز ایف سی نے شدت پسندوں کی اطلاع کے پیش نظر ڈیرا بگٹی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ہے اور اس ایف سی اہلکاروں نے ایک مشتبہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود شدت پسندوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس پر ایف سی اہلکاروں نے بھی زبردست جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک شدت پسند ہلاک ہو گیا ،جبکہ ایک کو ایف سی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا ، حکام کے مطابق ہلاک اور گرفتار ہونے والے شدت پسند ڈیرا بگٹی میں پولیس پر حملوں سمیت مختلف نوعیت کی دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے ، ملزما ن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود بھی برآمد ہو ا ہے ،ایف سے نے حراست میں لیے گئے ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :