وفاقی وزیر داخلہ دہشت گردی کے خلاف ایجنڈے کو ناکام کرنا چاہتے ہیں

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر ڈا کٹر عبد القیوم سو مرو کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 29 جنوری 2016 17:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و اوقاف ڈا کٹر عبد القیوم سو مرو نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چو ہدری نثار، چیف آف آرمی اسٹاف کے دہشت گردی کے خلاف ایجنڈے کو ناکام کرنا چاہتے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ نیشنل ایکشن پلان کا میاب ہو۔وہ جمعہ کو یہاں سکھر کے جی ایم سی کالج کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ چو ہدری نثار نے کل جو کچھ بولا وہ سب جھوٹ تھا ہما را تو کوئی گٹھ جو ڑ،تعلق یا دوستی دہشت گردوں سے نہیں ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب تو آن دی ریکار ڈ دہشت گردوں سے دوسرے صوبوں میں کا روائیاں کرنے کا کہہ کر تعلق ظاہر کر چکے ہیں اور چو ہدری نثار ایسے بیا نات دے کر دہشت گردوں کو حوصلہ دے رہے ہیں وہ احسان فراموش لو گ ہیں ہم نے اپنے دور حکو مت میں کسی کے خلاف کوئی سیا سی انتقامی کا روائی نہیں کی شکلیں تبدیل کرنے سے دل تبدیل نہیں ہو تے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں جمعے کے روز مساجد میں ایک ہی خطبے کے حوا لے سے مشا ورت مکمل کر لی گئی ہے اور ضا بطہ اخلاق تیار کیا جا رہا ہے جو پندرہ روز کے اندر وزارت قانون کے بعد اسمبلی میں پیش کردیا جا ئے گا تاکہ خطبات کے دوران کسی کے خلاف کفر اور واجب القتل قرار دینے اور کسی کے جذبات مجروح نہ ہو سکیں انہوں نے کہا کہ سندھ واھد صوبہ ہے جہاں پر اٹھانوے فیصد مدارس کی رجسٹریشن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے سندھ کے بہتر اقدامات کو اب وفاق بھی فالو کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :