Live Updates

فتنہ پھیلانے والے حکمران عمران خان سے خوفزدہ ہیں ،حلیم عادل شیخ روزگار کے نئے مواقع پیداکرنے کی بجائے اداروں کو بیچا جارہاہے ،باریاں لگانے والی ان حکومتوں نے ہر قدم پرمزدور اور کسانوں کے مفادات کا سودا کیا، پیپلزپارٹی اورنواز لیگ کی جانب سے عوام کو بے وقوف بنانے کی عادت بہت پرانی ہے

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کابیان

جمعہ 29 جنوری 2016 17:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حکومت صرف تعلیمی اداروں میں ہی نہیں بلکہ عام آدمی کے تحفظ میں بھی ناکام ہوچکی ہے ،آج تعلیمی اداروں میں خوف ہے تو کل عوام کو گھروں میں محصور کردیا جائے گا اس کے لیے ضروری ہے کہ عوام تعلیمی اداروں سمیت ان تمام مقامات کی سیکورٹی کو موثر بنائے جہاں انہیں دہشت گردی کے خدشات لاحق ہیں ۔

تحریک انصاف نے عوام کے دلوں سے خوف نکالاکر انہیں جینا کا حوصلہ دیاہے۔آج یہ نوبت ہے کہ دہشت گردی کی اس نئی لہر میں عوام نے اپنے حوصلے نہیں چھوڑے یہ ہی وجہ ہے کہ خوف کی وجہ سے عوام نے نہیں بلکہ حکمرانوں نے خودکو گھروں میں بند کرلیاہے ہماری عوام نے اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں ہیں یہ قوم پاکستان اور اس کی سالمیت کے خلاف کھڑے کسی بھی دشمن سے گھبرانے والی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی اورنواز لیگ کی جانب سے عوام کو بے وقوف بنانے کی عادت بہت پرانی ہے ،عوام سے لوٹ مارمیں پیپلزپارٹی اور نواز لیگ اندر اسے ایک ہیں ۔ جمعہ کو محمد علی سوسائٹی کراچی میں قائم تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ان لوگوں نے غریبوں کے وسائل خود پر لگائے اور قومی خزانے کو عوام کے نام پر دونوں ہاتھوں سے لوٹااس کے باجود بھی ان کا پیٹ نہیں بھرا تواب یہ ملکی اداروں کو کوڑیوں کے بھاؤ بیچنے پر تلے ہوئے ہیں ،ان لوگوں نے ہر قدم پرمزدور اور کسان کے مفاد کا سودا کیا،روزگار کے نئے مواقع پیداکرنے کی بجائے اداروں کو بیچا گیا۔

تاجر حکمران بن کر بیٹھے ہیں ان کو عوام کی فلاح وبہبود سے کوئی غرض نہیں یہ ان کی کھالوں سے بھی منافع نکالنے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں عوام کی کھال اتارنے والی اس حکومت سے چھٹکاراہی اصل مسئلے کا حل ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات