90ء کی سیاست دہرانا وزیراعظم کی غلطی ہو گی، (ن) لیگ جیالوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ بند کرے ہمارامینڈیٹ کا احترام نہ کیاگیا تو (ن) لیگ کا مینڈیٹ بھی سوالیہ نشان بن جائے گا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پنجاب میں پارٹی نمائندوں کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کی شکایات پرردعمل

جمعہ 29 جنوری 2016 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی پنجاب میں مبینہ طور پرپی پی پی کا مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ کی جیالوں کے خلاف کارروائیاں نئی بات نہیں، 90ء کی سیاست دہرانا وزیراعظم نواز شریفکی غلطی ہو گی، ظالمانہ اور غیر اخلاقی کارروائیاں بند کی جائیں۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے پنجاب میں پیپلزپارٹی کے نمائندوں کو مبینہ طور پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے (ن) لیگ حکومت کی جانب سے کونسلرز اور پارٹی رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کی اور کہا کہ (ن) لیگ کی جانب سے جنوبی پنجاب میں ہمارا مینڈیٹ تسلیم نہ کیا گیا تو اس کا مینڈیٹ بھی سوالیہ نشان بن جائے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف 90کی سیاست دہرانا آپ کی غلطی ہو گی، ظالمانہ اور غیر اخلاقی حرکتیں کرنا بند کریں۔ قبل ازیں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کیا اور بتایا کہ جنوبی پنجاب سے پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کیا اور بتایا کہ جنوبی پنجاب سے پیپلز پارٹی کے منتخب چیئرمینوں اور کونسلرز کو (ن) لیگ کی طرف سے انتقامی کارروائیاں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے