نامیاتی کھادوں کے استعمال سے فصلوں، سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار کا حصول وقت کا عین تقاضا ہے کیونکہ کیمیائی کھادوں اور زہروں کے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں
محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کی کاشتکاروں کو ہدایت
جمعہ 29 جنوری 2016 17:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) نامیاتی کھادوں کے استعمال سے فصلوں، سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار کا حصول وقت کا عین تقاضا ہے کیونکہ کیمیائی کھادوں اور زہروں کے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کمپوسٹ بنانے کیلئے مویشی فارم یا رہائشی علاقوں سے دور زرعی فارموں پرگڑھے بنائیں۔
ان گڑھوں کی گہرائی 3 فٹ جبکہ لمبائی اور چوڑائی فارم پر مویشیوں کی تعداد اور فصلوں کی باقیات وغیرہ کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس طرح متعین کریں کہ ایک گڑھے کو 3 ماہ میں آسانی سے بھرا جا سکے۔ کمپوسٹ بنانے کے عمل کے دوران نمی اور امونیا گیس کے ضیاع کو روکنے کے لئے فصلوں کی باقیات میں 5 سے 10 فیصد تک نرم مٹی ملائیں۔(جاری ہے)
مویشیوں کے باڑے کاتمام مواد گوبر ،فالتوچارہ جات ا ور گوبر ملی مٹی کو گڑھے کے اندر جمع کریں اور پانی ڈال کر گیلا کر لیں۔
کماد کی کھوری، توریا اور چنے کی فصلوں کا بھوسہ، مکئی وجوار کی باقیات اور کپاس کی چھڑیوں کو احتیاط سے اکٹھا کریں اوران کو مویشیوں کے نیچے نمی والی جگہوں کو خشک کرنے کے لیے بچھونے کے طور پر استعمال کریں ۔ اسی طرح گھریلو کچن کی باقیات مثلاََسبزیوں کے چھلکے، فالتو خوراکی اجزاء، درختوں اور پودوں کے پتے ، گلی،محلے اور گھروں کے کوڑا کرکٹ اور راکھ کو بھی گڑھوں کی بھرائی میں استعمال کریں۔گڑھے کے 3 فٹ گہرائی والے کنارے کی طرف لمبائی کے رخ 1تا3 فٹ اونچی قابل حرکت کھڑکی بنا لیں۔ تمام نامیاتی مواد کو گڑھے میں ہموار کر کے بکھیر دیں اور اس کے اُوپر 1/2 انچ نرم مٹی کی تہہ بنائیں۔یہ عمل روزانہ دہرائیں اور جب گڑھے کا 1 فٹ حصہ بھر جائے تو کھڑکی کو ہلا کر آگے کر لیں ۔ گڑھے کی بھرائی مکمل ہونے پر اس کو چاروں اطراف سے مٹی چڑھا کر بند کر دیں تاکہ بارش کا پانی اندر داخل نہ ہو سکے۔ مویشی پال کاشتکار ایک وقت میں 3سے 4گڑھے بنائیں ،پہلا گڑھا بھر جانے پر دوسرے گڑھے میں کمپوسٹ تیار کریں۔کاشتکار تین ماہ بعد اس تیار شدہ کمپوسٹ کو فصلوں، سبزیوں اور پھلوں میں استعمال سے ان کی فی ایکڑ پیداوار اور معیار میں اضافہ کو یقینی بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.