دوسرا آل فیصل ا ٓباد 2روزہ دودھ میلہ کل سے شروع ہوگا

جمعہ 29 جنوری 2016 16:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء)دوسرا آل فیصل ا ٓباد 2روزہ دودھ میلہ کل سے ضوان ٹاؤن امیں پور بنگلہ روڈ پر شروع ہوگا عالمی کبڈی مبصر طیب گیلانی کی بھینس رانی نے 27کلو 500گرام دودھ کے ساتھ اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی اس کا مقابلہ میاں سجاد حالی کی بھینس پری سے متوقع ہے جو اس دفعہ فیورٹ ہے تفصیلات کے مطا بق دودھ میلہ میں پنجاب بھر سے 25بھینسوں کا مقابلہ کے لئے انتخاب کیا گیا ہے DCOفیصل آباد نور الامین مینگل ، ڈاکٹر نثار احمد جٹ ایم این اے ، ظفر اقبال ناگرہ ایم پی اے اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

اول آنے والی بھینس کے مالک کو ہنڈاCD70موٹر سائیکل ،دوم پوزیشن حاصل کرنے پر 40ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی بھینس کے مالک کو 20ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافیاں دی جائیں گی۔