مردم شماری کیلئے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے، ڈی سی او

جمعہ 29 جنوری 2016 15:33

بھکر۔29 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء)ملک میں چھٹی خانہ ومردم شماری کیلئے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ڈی سی او احمد مستجاب کرامت نے مردم شماری کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں بتایا کہ حکومت پاکستان کے فیصلہ کے مطابق چھٹی خانہ ومردم شماری مارچ /اپریل 2016ء میں مکمل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ضلع بھکر میں انتظامات کی نگرانی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرزکی سربراہی میں چاروں تحصیل کمیٹیوں کو سونپی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں خانہ ومردم شماری پر مامور کیے جانیوالے سٹاف کی ٹریننگ آئندہ ماہ کے وسط میں شروع کی جائے گی۔