سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے شہداء کے لواحقین کی مالی امداد کیلئے فنڈ قائم

جمعہ 29 جنوری 2016 15:31

پشاور۔29 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے طلباء اور ملازمین کے لواحقین کی مدد کے لئے فنڈ قائم کر دیا گیا ہے یونیورسٹی کے میڈیا اینڈ پی آر او سعید خان خلیل کے مطابق سانحہ میں شہید ہونے والے کافی شہداء کی مالی حیثیت کمزور تھی لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ان شہداء کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ نے شہداء بی کے یو سی فنڈنگ اکاؤنٹ ‘ ایم سی بی نستہ چارسدہ پاکستان ‘ اکاؤنٹ نمبر 0163-1000830 کھولا ہے تمام مخیر حضرات اور اداروں سے اپیل ہے کہ وہ شہداء کے لواحقین کی دل کھول کر مالی امداد کریں۔

متعلقہ عنوان :