حریت رہنماؤں کی طرف سے شہید نوجوان کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

جمعہ 29 جنوری 2016 12:57

سرینگر ۔29 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماؤں شبیر احمد ڈار ، قاضی یاسر ، محمد اقبال میر ، ظہور احمد بٹ ، منظور احمد اور محمد احسن اونتو بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حال ہی میں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوان مشتاق احمد ہاروکے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد کے علاقے پشپورہ گئے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے مشتاق احمد کو اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیاتھا۔

(جاری ہے)

شبیر احمدڈار نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری شہداء جاری جدوجہد آزادی کے اصل ہیرو ہیں۔ قاضی یاسر نے اپنے خطاب میں کہاکہ آزادی پسند بھارتی تسلط سے آزدی کیلئے بے مثال قربانیاں دے ہیں جنہیں رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا ۔ ظہور احمد بٹ نے کہاکہ آزادی پسند کشمیری چاہتے ہیں کہ عالمی برادری انہیں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں جاری نسل کشیُ سے بچانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔ محمد احسن اونتو نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سخت نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :