تحریک حریت کی طرف سے شوپیاں میں گرفتاریوں کی شدید مذمت
پولیس اور انتظامیہ طالبعلموں کے مستقبل کو تاریک کررہی ہے
جمعہ 29 جنوری 2016 12:57
سرینگر ۔29 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں تحریک حریت جموں وکشمیر نے بھارتی پولیس اورقابض انتظامیہ کی انتقامی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ایک سازش کے تحت کشمیری طالبعلموں کا مستقبل تاریک کیا جارہا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک حریت جموں وکشمیر کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ انتظامیہ اور پولیس نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے اور آزادی پسندوں کو چن چن کر ظلم و تشدداور انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بھائی کے بدلے بھائی کو گرفتار کرکے بھارت کی خوشنودی حاصل کرکے طلباء کے تعلیمی مستقبل کو تاریک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے شوپیاں کے علاقے پھلے گنہ پورہ سے تحریک حریت کے کارکن جاوید احمد کی گرفتاری کیلئے پولیس نے اسکے بھائی داؤد احمدکو گرفتار کرلیا ہے جو کہ ایک طالب علم ہے اور چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پولیس اسے سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے رہا نہیں کر رہی جس کی وجہ سے اس کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے ۔ترجمان نے کہاکہ پولیس کی انتقامی کارروائیوں سے کشمیری عوام میں عدمِ تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے فوری طورپر داؤد کی رہائی کا مطالبہ کیا تاکہ وہ دارلعلوم حیدر آباد میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکے ۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.