مہمند ایجنسی ‘ پولٹیکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کی کارروائی ‘ دہشت گردوں کے چار مکانات مسمار

جمعہ 29 جنوری 2016 12:04

مہمند ایجنسی۔29 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیمزئی گنداؤ میں پولیٹیکل انتظامیہ ، سیکیورٹی فورسزنے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے چار مکانات مسمارکر دیئے ۔مطلوب دہشت گردوں کی فہرست چند روز پہلے انتظامیہ نے حلیمزئی قبیلہ کے مشران اور عمائدین کو فراہم کی تھی ۔

(جاری ہے)

مہمند ایجنسی میں کچھ عرصہ سے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں ہورہی تھیں جس کے بعد گزشتہ روز علاقے کے عمائدین ، پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کے مکانات مسمار کر دیئے ۔

پولٹیکل انتظامیہ کے مطابق مزید 22 دہشت گردوں کے مکانات مسمارکئے جائیں گے ۔ پہلے روز غلنئی میاگان اور ملحقہ دیہات میں چار مختلف مکانات مسمار کئے گئے جس میں ہارون ، شیراز ، ذاکر اور محمد شاہ کے مکانات شامل ہیں ۔ علاقے میں فورسز کے آپریشنوں کے بعد مقامی عمائدین نے علاقے مین قیام امن اور تعمیر و ترقی کے لئے مختلف جرگے منعقد کئے اور پولیٹیکل انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ مطلوب دہشت گردوں کی فہرست پر علاقے کی رسم ورواج کے مطابق جرگے کئے اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ قبائلی عوام اپنی سرزمین کو ہر قسم شرپسند عناصر سے پاک رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :