سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کیخلاف کرپشن کیس کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی
جمعہ 29 جنوری 2016 12:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور دیگر سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے خلاف کی جانے والی”کرپشن“سے متعلق تحقیقات کی رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے وفاق کے لاء افسر کو ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ کیس کی سماعت 4 فروری تک کے لیے ملتوی کردی۔
وکیل نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کو پاکستان آمد پر گرفتار نہ کیا جائے اور نہ ہی اْن کے بیرونی دوروں پر پابندی عائد کی جائے۔تھرپارکر سے پی پی پی کے رکن صوبائی اسمبلی شرجیل میمن نے گذشتہ سال اپنے وکیل کے ذریعے دو پٹیشنز دائر کی تھیں۔(جاری ہے)
پٹیشن میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ جب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسداد کرپشن ایجنسیز نے سیاستدانوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کا آغاز کیا ہے میڈیا کے ذریعے اْن کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ نیب نے ان کی حالیہ وزارت کے دور میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے ایک انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔
شرجیل میمن کے وکیل کے مطابق ان کے موکل کسی بھی قسم کی کرپشن میں کبھی بھی ملوث نہیں رہے اور نہ ہی انھوں نے کبھی اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔تاہم وکیل نے یہ الزام لگایا کہ شرجیل انعام میمن کو مبینہ طور پر جعلی مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے جس میں وہ کبھی ملوث نہیں رہے۔سابق صوبائی وزیر کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ وہ نیب کو شرجیل انعام میمن کو گرفتار نہ کرنے کا پابند کرے۔خیال رہے کہ اس وقت دبئی میں مقیم پی پی پی کے رہنما نے اپنے خلاف مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات کے آغاز کے حوالے سے اپنے وکیل کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کروائی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.