اسلام آباد میں ایک ماہ میں زلزلے کے27جھٹکے ،شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا

بلند عمارتوں سے نقل مکانی شروع اکتوبر کے بڑے زلزلے نے کئی فالٹ لائن بنا دی ہیں،چمن فالٹ لائن کی خاموشی کسی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے،ماہرین

جمعرات 28 جنوری 2016 22:56

اسلام آباد میں ایک ماہ میں زلزلے کے27جھٹکے ،شہریوں میں خوف وہراس پھیل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ماہ میں زلزلے کے27جھٹکے محسوس کئے گئے،آئے روز جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا،شہریوں نے بلند عمارتوں سے نقل مکانی شروع کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے بڑے زلزلے نے کئی فالٹ لائن بنا دی ہیں۔زلزلوں میں اضافہ کسی فالٹ لائن کی وجہ سے ہے،900کلومیٹر لمبی فالٹ لائن 1935ء کے زلزلے کے بعد بنی ہے،سب سے زیادہ خطرہ کوئٹہ کو ہے،چمن فالٹ لائن کی خاموشی کسی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے

متعلقہ عنوان :