ملک کا بنیادی مسئلہ اختیارات اورفرائض سے غفلت اورلاعلمی ہے،تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے اورتعلیمی نظام کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے

رکن صوبائی اسمبلی مفتی گلاب کاکڑکا خطاب

جمعرات 28 جنوری 2016 22:46

ژوب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) رکن صوبائی اسمبلی مفتی گلاب کاکڑنے کہاہے کہ ہماراسب سے بنیادی مسئلہ اپنے اختیارات اورفرائض سے غفلت اورلاعلمی ہے ،تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے اورتعلیمی نظام کی بہتری کیلئے کاغذی کاروائی کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے اگر خلوص ،ایمانداری اورجذبے سے کام کریں گے تو مسائل میں کمی کی جاسکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے ہیومن ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے پی پی اے ایف (پی پی آر پراجیکٹ) کے تحت تعلیمی مسائل اوران کے حل کیلئے حکومتی،سیاسی،قبائلی ،سماجی اورمختلف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کی مشترکہ راؤنڈٹیبل کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلع اسمبلی ہال میں میں منعقدہ تقریب میں ایچ ڈی ایف کے علاوہ محکمہ تعلیم،یونیسیف،بی آرایس پی ،این سی ایچ ڈی اوردیگرتنظیموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

راؤنڈ ٹیبل میں تعلیم کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 25-Aکا موثرطریقے سے نفاذ اورآئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے قبل موثر داخلہ مہم کے حوالے سے بحث کی گئی کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکرتعلیمی نظام کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔تقریب سے سیاسی رہنماؤوں عبدالستار کاکڑ،جمعہ خان بابر،عزیزایڈوکیٹ ،نصیب بادنزئی،پائندہ گل مندوخیل اوردیگرنے اپنے اپنے خطاب میں ژوب میں تعلیمی پسماندگی کی وجوہات اورتجاویزپیش کیں۔

مقررین نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں وسائل وافرادی قوت کی کمی اہم مسئلہ ہے۔سیاسی مداخلت تعلیمی اداروں کی بہتری میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔این سی ایچ ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمدنعیم مندوخیل نے کہاکہ سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔اوروہ اپنے فرائض سے غافل ہیں۔یونیسیف کے کوآرڈینیٹررازق جان نے کہاکہ رسمی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیررسمی تعلیم پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن کے ضلعی صدرفتح خان مندوخیل نے کہاکہ غیر حاضراساتذہ کاتنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔سکولوں میں گنجائش کامسئلہ خصوصاشہرکے سکولوں میں گھمبیرہوچکاہے۔انھوں نے کہاکہ داخلہ مہم اس وقت کامیاب ہوگاجب تعلیمی اداروں کو فعال اوراس میں بچوں کیلئے جگہ کا بندوبست کیاجائے۔ڈی ای اوشیخ موسیٰ خان مندوخیل نے اپنے خطاب میں کہاکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کو وسعت دی گئی ہے۔اورڈسٹرکٹ فورم تشکیل دیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :