حکومت نوجوانوں کو تعمیری اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقعوں کی فراہمی کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گی ،نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے والی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری کی وفد سے گفتگو

جمعرات 28 جنوری 2016 22:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو تعمیری اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقعوں کی فراہمی کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گی اور ایسی تمام تنظیمیں جو معیاری اور صحتمندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کرکے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کررہی ہیں ان کی حکومتی سطح پر سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ہائیکنگ اینڈ ماؤنٹیرنگ ایسوسی ایشن بلوچستا ن کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے ایسوی ایشن کے صدر شرافت حسین کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ وفد نے وزیراعلی کو اپنی تنظیم کی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی تنظیم نوجوانوں میں ہائیکنگ اور ماؤنٹیرنگ جیسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کاشوق پیداکرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔ اس سال جون میں بھی بلوچستان کے نوجوانوں پر مشتمل ٹیم کو کے ٹو کے پہاڑی سلسلے اور جھیل سیف الملوک لے جایا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعلیٰ کو یادگاری فریم کاتحفہ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :