ڈاکٹر عامر لیاقت کی والد کے انتقال ہر جنید جمشید سے تعزیت، اختلافات پیدا ہونے پر معذرت کر لی

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جنوری 2016 22:26

ڈاکٹر عامر لیاقت کی والد کے انتقال ہر جنید جمشید سے تعزیت، اختلافات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) ڈاکٹر عامر لیاقت کی والد کے انتقال ہر جنید جمشید سے تعزیت کرتے ہوئے اختلافات پیدا ہونے پر معذرت کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت نے موسیقی کی دنیا کو چھوڑ کر دین کی راہ اختیار کرنے والے مذہبی اسکالر جنید جمشید کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر عامر لیاقت نے کچھ عرصہ قبل جنید جمشید سے پیدا ہونے والے اختلافات پر شرمندگی کا اظہار بھی کیا ہے۔ اس موقع پر عامر لیاقت نے جنید جمشید کو فون کال پر بھی رابطہ کرکے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔