اسلام آباد، ٹریفک پولیس کی 10دسویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد،آئی جی اسلام آباد کی شرکت
پولیس کے اہلکار شہریوں سے اچھا رویہ رکھتے ہوئے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں،خالدخٹک کی افسروں وجوانوں کو مبارکباد
جمعرات 28 جنوری 2016 22:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 10سال مکمل ہونے پرآئی ٹی پی ہیڈ کوارٹر میں دسویں سالگرہ منائی گئی،آئی جی اسلام آباد تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،اسلام آباد ٹریفک پولیس سے متعلق کارکردگی کی رپورٹ آئی جی اسلام آباد کو پیش کی گئی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے10سال مکمل ہونے پر آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹر میں تقریب منعقد کی گئی جس میں آئی جی اسلام آبادنے بحیثیت مہما ن خصوصی شرکت کی ،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے آئی ٹی پی سے متعلق10سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اس موقعہ پر آئی جی اسلام آباد نے آئی ٹی پی کے افسران و جوانوں کو 10سال مکمل ہونے پر مبارک باد دی اوراسلام آباد ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی انھوں نے کہا کہ شہریوں سے اچھا رویہ رکھتے ہوئے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب کو آئی ٹی پی کی کارکردگی تسلی بخش رکھنے پر شاباش دی، ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے آئی جی پی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو ہر ممکن سے ممکن سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کر رہاہے، اس موقعہ پرآئی جی اسلام آباد ،ایس ایس پی ٹریفک اور دیگر افسران نے آئی ٹی پی کی دسویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.