وزارت قومی صحت اور نادرا مابین وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے سینٹرل مینجمنٹ اطلاعاتی نظام کی دیکھ بھال کے معاہدہ پر دستخط

جمعرات 28 جنوری 2016 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) وزیرمملکت نیشنل ہیلتھ سروسز،ریگولیشنز اینڈکوارڈینیشن سائرہ افضل تارڑنے کہاہے کہ وزیراعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام کے ذریعے پاکستان کے غریب عوام تک صحت کی درکارطبی نگہداشت کی سہولیات مرحلہ وارپروگرام کے تحت نقدی کے بغیر پہنچائی جارہی ہیں۔اس سکیم کے ذریعے غریبوں کو ثانوی علاج معالجہ کے لئے مفت طبی نگہداشت اورعلاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اورکسی قسم کی مالی رقوم دیئے بغیرصرف ہسپتالوں میں داخلہ دیااورعلاج کیاجائے گا۔

پروگرام سے استعفادہ کرنے والوں میں پاکستان کے ایسے غریب گھرانے شامل ہیں جن کی روزانہ آمدن200روپے سے بھی کم ہے۔وزیراعظم کا نیشنل ہیلتھ پروگرام2016ء کے وسط تک کئی اضلاع تک پھیلادیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کی مجموعی حکمت عملی کے تحت استعفادہ کرنے والوں کا اندراج،سروسز کی فراہمی،رپورٹنگ مانیٹرنگ اورڈیٹا کی آڈیٹنگ وغیرہ جیسے عوامل شامل ہیں۔

اس نظام میں بے جادخل اندازی اورسرکاری شعبہ کے خزانے کے غلط استعمال روکنے کے لئے حقیقی اوربروقت ملنے والی اطلاعات کی روشنی میں فوری فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔آج وزارت نیشنل ہیلتھ سروسزریگولیشن اینڈکوارڈینیشن اورنیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی نادرا کے مابین وزیراعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام کے سینٹرل مینجمنٹ اطلاعاتی نظام کا بنانا اوردیکھ بھال کے لئے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

اس معاہدے پر چیئرمین نادرہ عثمان یوسف مبین اورسیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈکوارڈینیشن محمد ایوب شیخ نے وزیرمملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسزسائرہ افضل تارڑ کی موجودگی میں دستخط کئے۔ اس معاہدہ کے ذریعے نادرا وزیراعظم کے نیشل ہیلتھ پروگرام کا اپنی نوعیت کا شاہکار مینجمنٹ اطلاعاتی نظام بنائے گا۔معاہدہ کے مطابق نادراپروگرام کاایک ڈیش بورڈ بھی بنائے گا جس کے ذریعے فیصلہ سازی کرنے والوں کو پروگرام کے تمام پہلوؤں کے بارے میں بروقت اطلاعات ملیں گی۔

نادرااس معاہدہ کے ذریعے پروگرام کا آئی ٹی ڈھانچہ جاتی انفراسٹرکچر بنائے گا اور اس انفراسٹرکچر کی تین سال تک دیکھ بھال کرے گا اس موقع پر وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے مختصرطورپر بتایاکہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق غریب ترین اورپاکستان کے پسے ہوئے عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے آخر میں چیئرمین نادرا اوران کی ٹیم کو سراہا جس نے اس نظام کی تیاری کے لئے کئی دنوں تک کام کیا

متعلقہ عنوان :