آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا حیدرآباد گریژن کا دورہ

پاک فوج مادر وطن کے دفاع ، قدرتی آفات کے موقع پر ہمیشہ قوم کی آواز پر لبیک کہے گی ،جنرل راحیل شریف

جمعرات 28 جنوری 2016 21:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے اور قدرتی آفات کے موقع پر ہمیشہ قوم کی آواز پر لبیک کہے گی اور انکی امیدوں پر پورا اترے گی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعرات کو حیدرآباد گریژن کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے آپریشنز اور سیکیورٹی سے حوالے سے انکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے اور قدرتی آفات کے موقع پر پاک فوج ہمیشہ قوم کی آواز پر لبیک کہے گی انکی امیدوں پر پورا اترے گی۔ جنرل راحیل شریف نے سندھ رجمنٹل سنٹر کا دورہ بھی کیا اور یاد گار شہدا ء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی قبل ازیں حیدرآباد پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے جنرل راحیل کا استقبال کیا ۔