چھوٹے زرداری کی باتیں بچگانہ او رمضحکہ خیز ہیں‘زعیم قادری
بلاول کراچی کے کھلے گٹروں پر توجہ دیں ، ایک شہری کیطرف سے ڈھکن لگوانا پی پی گورنمنٹ کے منہ پر طمانچہ ہے‘ترجمان پنجاب حکومت
جمعرات 28 جنوری 2016 21:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہاہے کہ بلاول سیاسی بونوں کے کہنے پر عوامی فلاحی منصوبوں پر تنقید کی روش ترک کر دیں ، چھوٹے زرداری کی باتیں بچگانہ او رمضحکہ خیز ہیں-سید زعیم حسین قادری نے بلاول زرداری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ تھر میں بچے بھوک سے مررہے ہیں، بلاول اوران کے ابا چین کی بانسری بجا رہے ہیں- اورنج لائن میٹرو ٹرین لاکھوں شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی اعلی سہولت فراہم کرے گی -اورنج لائن میٹرو ٹرین سے لاہورکے کسی تاریخی مقام کو کوئی نقصان پہنچے کا امکان نہیں ہے-زعیم قادری نے کہاکہ اورنج لائن میٹروٹرین کاروٹ تاریخی مقامات کے تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے- اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ کے لئے ماحولیات اور محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین این او سی جاری کر چکے ہیں- انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری لاہور کو چھوڑیں کراچی کے کھلے گٹروں پر توجہ دیں- کراچی میں ایک شہری کی طرف سے کھلے مین ہول پر ڈھکن لگانا پی پی گورنمنٹ کے منہ پر طمانچہ ہے- سید زعیم حسین قادری نے کہاکہ عوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا نصب العین ہے- مسلم لیگ (ن) سیاسی مخالفین کی بے جا تنقید سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کے ایجنڈے کو پورا کرے گی -
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.